حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حمید الحسن زیدی نے انقلاب اسلامی ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ محمد یزدی رہ کے اس دار فانی سے رحلت فرمانے پر اظہار غم کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے ممتاز مجاہد نے اسلام و انقلاب کے اصولوں کے بارے کسی طرح کا سمجھوتا نہیں کیا جس سے اصولوں پر آنچ آتی ہو۔
تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح:
باسمه تعالیٰ
انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ محمد یزدی رہ اس دار فانی سے رحلت فرماگئے
انا للہ وانا الیہ راجعون
موصوف انقلاب اسلامی ایران کے ممتاز مجاہدوں میں سے تھے جنھوں نے انقلاب اسلامی ایران کے دوران اپنے مجاہدانہ اقدامات سے انقلاب کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا اور انقلاب کی کامیابی کے بعد انتہائی حساس اور اہم منصبوں منجلہ عدلیہ کے سربراہ کی ذمہ داری انجام دی آپپ زندگی کی آخری سانس تک امام خمینی رضوان اللہ علیہ اور رہبر معظم انقلاب کے حامی اور وفا دار رہے اور کبھی بھی ایک لمحہ کے لیے اسلام و انقلاب کے اصولوں کے بارے کسی طرح کا ایسا سمجھوتا نہیں کیا جس سے اصولوں پر آنچ آتی ہو۔
ہم اس افسوسناک فقدان پر رہبر معظم انقلاب ملت شریف ایران حوزات علمیہ موصوف کے شاگردوں اور عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
والسلام سید حمیدالحسن زیدی
مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور